کراچی( جنگ نیوز)جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر ڈپریشن شدت اختیار کرگیا،تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ایک کم دبائو والا علاقہ انتہائی دبائو میں شدت اختیار کر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کا سست روی سے شمال اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔