• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، رشوت و بدعنوانی کے الزام میں متعدد سرکاری اہلکار گرفتار

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ کے ترجمان نے کہا کہ’ رشوت اور بدعنوانی کے الزامات میں ملوث متعدد اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ادارہ انسداد بدعنوانی کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں اہم سرکاری ادارے کے اہلکاروں کو گرفتار کیا، ان میں وزارت صنعت و معدنی وسائل کا اہلکار شامل ہے جس پر ایک غیرملکی سرمایہ کار کی کمپنی کو غیرقانونی طریقے سے ’کریشر‘ لائسنس جاری کرانے کےلیے 16 لاکھ 25 ہزار ریال وصول کرنے کا الزام ہے۔ ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا جس نے زرعی زمین کی ملکیت نہ ہونے کے باوجود مہندم کیے جانے کے فیصلہ کو تبدیل کرنے کےلیے ایک شخص سے ایک لاکھ 10 ہزار ریال میں معاملہ طے کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید