• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کے انضمام کا بل منظور، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی، عالمی اداروں کی اسرائیل پر سخت تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک، ایجنسیاں) غزہ میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار، اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کے انضمام کا بل منظور، اسرائیلی قانون کو مقبوضہ مغربی کنارے پر لاگو کیا جائیگا، اقدام ان علاقوں کے انضمام کے مترادف جنہیں فلسطینی اپنی ریاست کیلئے چاہتے ہیں ۔ عالمی اداروں نےاسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کی جائیں،اقوامِ متحدہ ماہر نےامریکی منصوبے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے۔ ادھر امریکی نائب صدر نے اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیںجن مین حماس اورتعمیر نو پر گفتگو ہوئی ،غزہ میں عالمی فورس پراختلافات ،ترکیہ کی شمولیت پر اسرائیل نے اعتراض کیا۔امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں تشدد اور سیاسی ہلچل کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی پارلیمان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی، اسرائیلی پارلیمان نے بدھ کو ایک بل کی ابتدائی منظوری دے دی جس کے تحت اسرائیلی قانون کو مقبوضہ مغربی کنارے پر لاگو کیا جائے گا۔ یہ اقدام ان علاقوں کے انضمام کے مترادف ہے جنہیں فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست کے لیے چاہتے ہیں۔جبکہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے اور اقوامِ متحدہ کی امدادی کوششوں میں تعاون کرے۔

دنیا بھر سے سے مزید