کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا مینز ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک طویل عرصے سے قائم سال میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ آسٹریا کے بیٹر کرنبیر سنگھ نے رواں برس رومانیہ کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں یہ سنگِ میل عبور کرلیا۔ رضوان نے 2021 میں 29 میچوں میں 1326رنز بنائے تھے، جبکہ کرنبیر نے اس سال 32اننگز میں 1488رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔