ٹوکیو (جنگ نیوز)قازقستان کی ایلینا رباکینا نے رواں سال کے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے جمعے کو ٹوکیو میں کینیڈا کی وکٹوریا ایم بوکو کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ میگا ایونٹ میں اب تک سابق چیمپئن ارینا سبالنکا ، ایگا شوائیتک، اور کوکو گاف جہ بناچکی ہیں ۔ رباکینا نے مسلسل تیسری مرتبہ اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔ وہ آئندہ پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں عالمی نمبر چھ پر پہنچ جائیں گی۔