کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے لیگ اسٹمپ کے قریب وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ یہ قانون فی الحال 6 ماہ کے ٹرائل مرحلے میں ہے۔ کامیابی پرتمام میچز میں نافذ کر دیا جائے گا۔ا س تجربے کے تحتآسٹریلیا اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے میچز میں پچ کے دونوں اطراف اسٹمپس کے قریب دو،دو اضافی لکیریں لگائی گئی ہیں ۔ جس سے امپائرز وائیڈ بال کے فیصلے کرینگے ۔ موجودہ قانون کے تحت لیگ اسٹمپ سے باہر جاتی ہر گیند وائیڈ قرار دی جاتی ہے۔ جس کا بیٹرز فائدہ اٹھاتے ہیں ۔نئے قانون کے تحت لیگ اسٹمپ کے قدرے قریب لکیریںبنائی گئی ہیں اس سے بولرز کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ لیگ سائیڈ پر تھوڑا زیادہ بولنگ کرتے ہوئے بھی ایکسٹرا رنز دینے سے بچ سکیں گے۔