• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین یوتھ گیمز، پاکستان والی بال کے کوارٹر فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مناما بحرین میں ایشین یوتھ گیمز میں پا کستاننے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر مینز والی بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے گروپ چیمپئن کی پوزیشن سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا۔ چوتھے سیٹ میں ایک موقع پر مقابلہ 24۔24سے برابر تھا۔ 24۔25 کے اسکور پر نیٹ فالٹ کا فیصلہ حق میں ہوا۔ سیمی فائنل کیلئے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ قبل ازیں پاکستان نے ابتدائی گروپ میچ میں ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا ۔ دریں اثنا گالف کے دوسرے راؤنڈمیں پاکستان کے ماجد شمشیر، عبد المعیز خان، اذان عثمان، بوائز جبکہ سارہ امین خان اور بشرٰیفاطمہ کی کار کردگی مایوس کن رہی۔ بوائز ٹیم نویں جبکہ خواتین ٹیم دسویں پوزیشن پر ہے۔ میڈلز کی دوڑمیں چین دس گولڈ، 11 سلور اور4 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔ تھائی لینڈ دوسرے اور ازبکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید