کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کیخلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ ہفتے سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کا اگلا رسائی راؤنڈ کھیلے گی۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان ، منیب الرحمٰن ، وقار ، محمد فیضان جنجوعہ ، علی رضا ، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ ،ارباز احمد ، حمادالدین انجم ، عبدالمنان ، اسامہ بشیر ، عماد شکیل بٹ، محمد وسیم ،سمیع اللہ، عین شکیل ، ذکریا حیات ، غضنفر علی، ارشد لیاقت، عمر مصطفیٰ، ایم ندیم خان ، ایم سلمان رزاق ،محب اللہ ، جنید منظو ر، ایمل خان ، عبدالحناں شاہد ، رانا وحید ، افراز، احمد ندیم، وسیم اکرم ، عمیر ستار ، عبد الرحمن ، حمزہ فیاض، عبدالقیوم، محمد عماد ، رانا ولید ، بشارت علی، ایم تیمور جاوید شامل ہیں۔