• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ۔زمابوے اورافغانستان کے درمیان 20 اکتوبر کو ہرارے میں سیریز کا واحد ٹیسٹ کھیلا گیا جس میں میزبان زمبابوے نے افغانستان کو ایک اننگز اور 73 رنز سے ہرایا۔افغانستان میچ تو ہارہی گیا ساتھ اس پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی عائد ہو گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید