ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکیریئر ڈویلپمنٹ سینٹرکے زیر اہتمام شعبہ انگلش کے سیمینار ہال میں سی ایس ایس اور پی ایم ایس امتحانات کے حوالے سے کیریئر آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس کا مقصد طلبہ کو پاکستان کی اعلیٰ سول سروسز میں شمولیت کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ ڈائریکٹر کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر فرخ بشیر نے کہا کہ سی ڈی ایس طلبہ کو مقابلے کے امتحانات کی تیاری، کیریئر پلاننگ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہا ہے،مہمانِ خصوصی عبد الوہاب نے جنہوں نے سی ایس ایس 2024کے امتحان میں پاکستان بھر میں 18ویں پوزیشن حاصل کی نے اپنی جدوجہد اور تجربات طلبہ کے ساتھ شیئر کیے ۔