ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما اور این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم اور بہت بڑا ریلیف پیکج لانے کے اعلانات تو کئے جا رہے ہیں، مگر دوسری جانب مہنگائی کے طوفان نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، حکومت بتائے کہ یہ فنڈز کب اور کن مستحقین تک پہنچیں گے؟ ڈاکٹر روبینہ اختر نے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔