ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس نے ملزم ساجد حسین سے 15لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم غلام مصطفی سے 30لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزمہ رخسانہ بی بی سے 1380گرام چرس پاک گیٹ پولیس نے ملزم عدیل سے 1100گرام آئس گلگشت پولیس نے ملزم یامین سے 460گرام چرس اور الپہ پولیس نے ملزم اللہ یار سے 1100گرام ہیروئن پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔