• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں ،رانا محمد اصغر قادری

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے راہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 150رانا محمد اصغر قادری نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ 2018ءکے الیکشن میں نے ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے150 سے الیکشن لڑا تھا اس کے بعد 2022ءمیں کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک چلا گیا جند ماہ قبل میں پاکستان واپس آیا ہوں اس دوران میں نے کسی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا ان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو پسند نہیں کرتا اور نہ ہی کبھی اس کا حصہ رہا ہوں آج میں مکمل طور پر تحریک لبیک پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور اس کے تمام عہدوں سے دست بردار ہوتا ہوں ۔
ملتان سے مزید