ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر تنزیل الرحمان کے خلاف ہونے والی انکوائری مکمل کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر تنزیل الرحمان کے تبادلے اور مستقبل میں کسی حساس انتظامی عہدے پر تعیناتی نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ انکوائری سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثوبان ضیاء کی ہدایت پر ان کے رویے سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر کی گئی تھی۔