ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ”ٹرین دی ٹرینر اور ”بیہیویئر بیسڈ سیفٹی پروگرامز کے سلسلے میں دو روزہ بریفنگ اور انٹرویو سیشن منعقد کئے گئے جس میں مختلف سرکلز کے ٹریننگ اینڈ سیفٹی افسران، ایس ڈی اوز اور تربیتی عملے نے شرکت کی۔کنسلٹنٹ افشاں سعید نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پروگرامز میپکو کے تربیتی نظام میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ان پروگرامز کے ذریعے ہم نہ صرف تربیت کے معیار کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ ایک ایسے ماحول کی تشکیل کر رہے ہیں جہاں محفوظ طرزِ عمل اور مثبت رویے ادارے کی ثقافت کا حصہ بن جائیں۔