• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکورٹی ڈاکٹر مسعود صدیقی کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی طرف سے ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکورٹی ملتان ڈاکٹر مسعود صدیقی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی تقریب میں ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی ملتان ملک مظہر حسین ڈائریکٹر میڈیکل ملتان ڈاکٹر محمد آ صف قریشی صابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر منظور حسین سنڈھل ورکرز ویلفیئر یونین سی بی اے مبین فوڈ، مسلم لیبر یونین سی بی اے ملک پلاسٹک فیکٹری،امن ورکرز یونین سی بی اے پیپسی کو انٹرنیشنل، کوکا کولا بیوریجز سی بی اے، مسلم لیبر یونین سی بی اے ہاشمی پیکیجز ملتان کے عہدیداران کے علاوہ پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے آ رگنائزر محمد عاشق بھٹہ، محبوب کشمیر ی، رانا عبدالوحید، عبد الرحیم، ملک محمد اکرم، محمد نعیم، سرفراز خان بلوچ،محمد اکرم عرف کامو، ملک محمد سجاد، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی سید اظہار الحق کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے۔
ملتان سے مزید