• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے زیرِ اہتمام اور نجی کھاد کمپنی کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی باغبانی کے شعبہ میں ریسرچ، پوسٹ فلڈ ریکوری ماڈلز اور کسانوں کو سائنٹیفک ٹریننگ کی فراہمی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب عبدالجبار نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
ملتان سے مزید