• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8سالہ بچہ سے مدرسہ کے قاری کی مبینہ زیادتی کی کوشش ،پولیس کارروائی شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیوملتان پولیس نے 8سالہ بچہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پر مدرسہ کے قاری کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو محمد زین نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا شہیر مدرسہ جامعہ دارالعلوم گلستان چوک میں قرآن کی تعلیم حاصل کرتا جو کافی دیر گزرنے کے بعد بھی گھر نہ پہنچا کچھ دیر بعد بیٹا گھر پہنچا تو بیانی ہوا کہ مجھے مدرسہ کے قاری محمد سلمان نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاری کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید