• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز ماہرِ اطفال پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ کاچلڈرن ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ممتاز ماہرِ اطفال پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ (سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج) نے اپنی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ طارق بھٹہ (پروفیسر آف پیتھالوجی) اور صاحبزادے ڈاکٹر عدنان طارق بھٹہ (آئی سی یو اسپیشلسٹ، امریکہ) کے ہمراہ دورہ کیا۔دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ اور اُن کے ہمراہ موجود ماہرین نے بچوں کے علاج و معالجے کے جدید تقاضوں پر گفتگو کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال ملتان جنوبی پنجاب کے بچوں کے علاج کے لیے ایک اہم اور فعال ادارہ ہے ۔اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے معزز مہمانوں کو اسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملتان سے مزید