• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب ملتان کی ٹیم کا ریلوے ڈویژن کے دفاتر اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب ملتان کی ٹیم نے پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے مختلف دفاتر اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا،ٹیم میں راشد قمر ایڈوائزر او عارف خان کنڈی شامل تھے۔انہوں نےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے افتخار حسین سے ملاقات کی،بعد ازاں ٹیم نے ریلوے اسٹیشن ملتان کا دورہ کیا جہاں دیگرریلوے افسران موجود تھے۔وفاقی محتسب ٹیم نے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات، ریسٹورینٹ، اسٹالز، صفائی کے انتظامات اور مسافروں کے لیے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا مسافروں سے براہِ راست گفتگو کر کے ان کے تاثرات حاصل کیے۔
ملتان سے مزید