ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے 2ایڈمن افسران کی تقرری وتعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ کنسٹرکشن میپکو ملتان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر /ایڈمن خدمات سرانجام دینے والے خضر حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن۔IIمیپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کردیاہے جبکہ ان کے پیشرو محمد یونس کی خدمات کیرئیر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پروموشن سیل کے سپرد کردی ہیں اور انہیں گریڈ16تک عہدے کے تمام کیڈر کے ملازمین کے پروموشن بورڈز اور سینیارٹیز کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔