• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کو نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے، کیسکو چیف

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر یوسف شاہ خان نے کہاہے کہ کمپنی کی سیل بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ صارفین کو نئے کنکشنز کی جلد ازجلد فراہمی یقینی بنائی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ شہرمیں مختلف آپریشن سب ڈویژن کے دورہ کے موقع پر افسران وملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا یوسف شاہ خان نے کہاکہ تمام افسران وملازمین کنزیومرسروس مینول پر سختی سے عمل کریں اور بجلی بلوں کی درست بلنگ کرکے واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں نیز فیلڈآپریشن عملہ صارفین کو نئے کنکشن کی فراہمی کے عمل کو آسان بنائیں اور کم سے کم وقت میں میٹر کنکشن کی تنصیب کاکام مکمل کریں انہوں نے کہاکہ میٹروں اور برقی لوڈکو چیک کرنے کیلئے نیپرا اور الیکٹرک انسپکٹر کے ہمراہ مشترکہ چیکنگ کے عمل کو یقینی بناکر بجلی چوروں پر جرمانے عائد کئے جائیں اورتمام سب ڈویژنز اپنے اپنے علاقوں کے عادی بجلی چوروں کی ریڈ لسٹ مرتب کرکے اُنکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اس موقع پرسب ڈویژنل افسران نے کیسکوکے سربراہ کو اپنے اپنے علاقوں میں برقی میٹروں کی سیکورنگ اور اسپیشل کامبنگ کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا بعدازاں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے فیلڈ آپریشن اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور مختلف دفتری رجسٹرز اور دیگرریکارڈ بھی چیک کئے۔
کوئٹہ سے مزید