• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کےخاتمےکیلیے کوششیں تیزی سے جاری ہیں،اسپیشل سیکرٹری صحت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیو کے مکمل خاتمےکیلیے کوششیں تیزی سے جاری ہیں بلوچستان میں رواں سال اب تک کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے ان خیالات کا اظہار اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈی نیٹر انعام الحق،ای پی ای کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ،سی ایف او یونیسف بلوچستان مریم سعید، قاری رشید نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ نے کہا کہ چاغی کے ریگستانوں سے ژوب کے پہاڑوں تک پولیو کے ورکرز سردی اور گرمی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے کام کرتے ہیں جن کی محنت کی بدولت رواں سال بلوچستان میں پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے یہ سب حکومت بلوچستان کی پالیسی اور پارٹنرز کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دو ڈسٹرکٹ لسبیلہ اورچمن میں پولیو کا وائرس ابھی تک موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈی انعام الحق نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت بلوچستان پولیو فری صوبہ بننے کے قریب ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو موذی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ بچے زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔
کوئٹہ سے مزید