کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 پلاسٹک ہول سیل دکانیں سیل، 10 دکاندارگرفتار ،جبکہ7 کو جیل منتقل کر دیا تفصیلا ت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، جناح ٹاؤن، مسجد روڈ، طوغی روڈ، کاسی روڈ، سریاب روڈ، برما ہوٹل سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 پلاسٹک ہول سیل دکانیں سیل کر دیں 10 افراد کو گرفتار کیاجبکہ 7 افراد کو جیل منتقل کیا گیا کارروائیوں کے دوران 410 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کرلیےگئے کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ (سریاب) عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ (صدر) حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ (سٹی) ڈاکٹر عمران زیب کی زیر نگرانی کی گئیں ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔