• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پہلی بار اسکولوں میں طلبہ کیلئے ہیلتھ کیئر سینٹر کا آغاز

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار اسکولوں میں طلبہ کے لیے ہیلتھ کیئر سینٹر کا آغازکر دیا گیا ہے اس کا مقصد صوبے کے تعلیمی نظام میں جدید، عملی اور انسانی خدمت پر مبنی تربیتی پہلوؤں کو فروغ دینا ہے ابتدائی مرحلے میں یہ پروگرام بلوچستان کے پانچ اضلاع ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، کچھی اور گوادر میں شروع کیا گیا ہے ان ہیلتھ کیئر سینٹرز میں 600 طلبہ و طالبات کو نو ماہ پر مشتمل ہیلتھ کیئر کورس کرایا جا رہا ہے اس پروگرام میں بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی تکنیکی معاونت بھی شامل ہے ادارے کے وائس چانسلر شبیر لہڑی اور ان کے اعلی تعلیم یافتہ عملے نے شب و روز محنت اور لگن سے پروگرام کا نصاب ترتیب دیا کورسز کے لیے تجربہ کار نرسز، میڈیکل آفیسرز اور صحت کے پس منظر کے حامل انسٹرکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے ان تربیتی مراکز کو جدید آلات، میڈیکل ماڈلز، ٹریننگ کٹس اور ڈیجیٹل معاون مواد سے لیس کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید