کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی مستونگ کے صدر حاجی عزیز ابابکی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ایک مذمتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر اس نوعیت کے حملے قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔