• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل ضروری ہے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات

کوئٹہ( خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے ماہانہ ریویو اجلاس کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جوائنٹ چیف اکانومنسٹ مخلتف محکموں کے سربراہان ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی اے سی ایس نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے پی اینڈ ڈی افسران کو ہدایت کی کہ میگا پراجیکٹس پی سی ون کے مطابق بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرانے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو ان اسکیموں کے ثمرات جلد سے جلد میسرہوں۔
کوئٹہ سے مزید