• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر مکران قادر بخش پیرکانی سے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پیرکانی سے ملاقات کی یونیورسٹی کی کارکردگی ، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاقادر بخش پیرکانی نے تعلیم کو ترقی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران کا قیام تاریخی قدم ہے جس نے مکران ڈویژن کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں انہوں نے ہرسطح پر یونیورسٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے طلبا کو درپیش ٹرانسپورٹ ، سیکورٹی ، رہائش اور انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
کوئٹہ سے مزید