• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کالاکوٹ واقعے میں ہوٹل مالک سے انصاف کیا جائے،انجمن تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا ، حاجی نصرالدین کاکڑ ، ولی افغان ترین ، میر محمد رحیم بنگلزئی ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، سید حیدر آغا ، سردار سجاد شاہوانی ، ملک محمد حسین شاہوانی ، خان کاکڑ ، سید حیدر آغا ، حاجی ظہور کاکڑ،سید شفیع آغا ، امردین آغا و دیگر عہدیداروں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کالاکوٹ واقعے میں ہوٹل مالک سے انصاف کیا جائے واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے قتل ہونے والے شخص کا کریمنل ریکارڈ فوری طور پر چیک کیا جائے تاکہ حقیقت سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ اگر ہوٹل مالک کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید