• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کل ہونگے

کوئٹہ (پ ر) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ2025-26 بیک وقت 26 اکتوبر 2025 کو منعقد کیا جائیگا اس سال ملک بھر سے کل ایک لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار امتحان میں شریک ہونگے امتحانات کے لیے پاکستان بھر میں 35 امتحانی مراکز اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض (سعودی عرب) میں قائم کیا گیا ہے بلوچستان میں یہ امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 10 ہزار 283 امیدوار شریک ہونگے جن میں سے 9553 امیدوار کوئٹہ سینٹر جبکہ 730 امیدوار اسلام آباد سینٹر میں امتحان دینگے۔
کوئٹہ سے مزید