• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی پہلے ہی فارغ ہو جائیں گے، طلال چوہدری

کراچی ( جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہو جائینگے۔ وہ نا صرف خود جائینگے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لیکر جائینگے۔ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کرنے کیلئے کوئی ڈیل نہیں دی، البتہ پی ٹی آئی دِن کے اُجالے میں لکھ کر دے کہ وہ بنی گالہ یا نتھیا گلی منتقل ہو نا چاہتے ہیں تو پھر ہم غور کرینگے۔ اِنکی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔ ٹی ایل پی پر پابندی کیوں لگانا پڑی، پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزامات میں کتنی صداقت ہے، ناظرین وزیر مملکت برائے داخلہ کا خصوصی انٹرویو سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں شب 10 بجکر5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید