• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FC اہلکاروں کی ذمہ داری عوام کا تحفظ، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ کے ،جج جسٹس اطہر من اللہ نے تربت (بلوچستان) میں حیات نامی یونیورسٹی طالبعلم کو سرعام حراست میں لیکر اسے والدین کی آنکھوں کے سامنے آٹھ گولیاں مار کر ہلاک کردینے کے مقدمہ کے فیصلے میں جاری اپنے اختلافی نوٹ میں مجرم/ فرنٹیئر کانسٹیبلیری(ایف سی )اہلکارشادی اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے اس کے اقدام کو ماورائے عدالت ،حراستی قتل عام اورفساد فی الارض قرار دے دیا ہے،انہوں نےکہاکہ FC اہلکاروں کی ذمہ داری عوام کا تحفظ ، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں،سپریم کورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والا اہلکار جب کسی شہری کا قاتل بن جائے تو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید