چارسدہ(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ۔ میرےتمام اقدامات بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہونگے۔صوبائی حکومت صرف عمران خان کی پالیسی کے مطابق چلی گی،ججز اپنے احکامات پرعمل درآمد نہیں کروا رہے،عوام کے پا س جارہا ہوں۔ وزیر اعلی بنتے ہی کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی آپریشن اور ڈرون آٹیک کی گنجائش نہیں ہے۔ مجھے عمران خان نے وزیر اعلیٰ بنایا ہے اسلئے تمام فیصلے عمران خان کے وژن کے مطابق ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔