اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے 27 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود گیارہ فیصد مسلسل چوتھی بار برقرار رکھے جانے کا امکان ہے یہ بات سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جو وفاقی وزارت خزانہ، اقتصادی امور اور چئیرمین ایف بی آر کے عہدوں پر برسہا برس خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں نے جنگ کے استفسار پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پیر کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی/بنک/ انٹرسٹ ریٹ جون جولائی سے اب تک کے اجلاسوں کی طرح شرح سود فی الحال گیارہ فیصد رہنے کی توقع ہی ہے ۔