• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نجیب احمد میمن نئے قائم شدہ TPO کے پہلے ڈائریکٹر جنرل مقرر

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ڈاکٹر نجیب احمد میمن نئے قائم شدہ TPO کے پہلے ڈائریکٹر جنرل مقرر، آئی ایم ایف مشن نومبر میں اسلام آباد آئے گا، نئے ٹی پی او کی پالیسیاں وضع کرنے پر کام ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد، حکومت نے جمعہ کے روز ڈاکٹر نجیب احمد میمن کو ایک پرکشش خصوصی پیشہ ورانہ پے اسکیل (ایس پی پی ایس 1) پر فنانس ڈویژن میں پہلے ڈائریکٹر جنرل ٹیکس پالیسی آفس کے طور پر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن کا فنانس ڈویژن میں نئے قائم شدہ ٹیکس پالیسی آفس کے لیے پالیسیاں تشکیل دینے اور اس کے افعال کو وضع کرنے کی غرض سے اگلے ماہ، 8 نومبر سے، اسلام آباد کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید