کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کیلئے مؤثر کردار ادا کرے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوامِ متحدہ کے 80 سال مکمل ہونے پر عالمی ادارے اور تمام رکن ممالک کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ عالمی امن، انسانی حقوق اور ترقی کی علامت ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں سندھ حکومت اقوامِ متحدہ کے ساتھ ہے۔