• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، حماد علی منصور CEO انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبا دلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے حماد علی منصور کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ حماد علی منصور کی تقرری ایم پی ون اسکیل میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے 4 افسران کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ ان میں ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن سجاد احمد، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور کاشف حسین، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت محمد طارق مسعود فاروقہ، اور سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تعینات جعفر علی خان شامل ہیں۔ مزید برآں، او ایس ڈی فہد احمد کو ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ رستم خان کو سیکشن افسر، پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، فہیم اللہ (لیکچرار، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا) کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) خیبرپختونخوا ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر حافظ رانا خلیل الرحمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر، وزارتِ قومی صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب میں سینئر میڈیکل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آفس میں تعینات او ایم جی گروپ کے گریڈ 18 کے افسر محمد ایاز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد اسمعیل اقبال کو او ایس ڈی بنایاگیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر وتبادلوں کے نوٹیفیکیشن جا ری کردیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید