اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، پاک افغان سرحدی تجارت کی بحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ ترکئے قطر پاکستان اور افغانستان کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کی تکمیل پر ھو سکے گا. پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سرحدی کسٹمز اسٹیشنز پر سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر معطل ہے۔ دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے پہلے کسٹمز حکام نے اپریزمینٹ (Appraisement) کے شمالی ریجن کے دائرہ اختیار میں شامل طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس کامیابی سے مکمل کر لی تھی ۔