اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) یف بی آر،گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے تبادلے، چارج سنبھالنے کے احکامات اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، لاہور اور سکھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں تقرریاں، رات 24 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو سروس کے متعدد افسران کے تبادلے اور چارج سنبھالنے یا چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ گریڈ 19 کے افسر شاہ بہار نے 16 اکتوبر 2025 کو لارج ٹیکسپئیرز آفس اسلام آباد میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر 20 اکتوبر 2025 کو ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ میں اسی عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کے افسر مظہر اقبال نے 15 اکتوبر 2025 کو ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے جہلم زون میں کمشنر آئی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر 20 اکتوبر 2025 کو سرگودھا میں کمشنر آئی آر (اپیلز) کے طور پر چارج سنبھالا۔ اسی طرح گریڈ 19 کے افسر ذیشان نذیر خان نے 15 اکتوبر 2025 کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں سیکریٹری (لیگل-ایچ آر) کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ جبکہ گریڈ 19 کے افسر محمد علی نے 24 ستمبر 2025 کو ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر 29ستمبر 2025کو ریجنل ٹیکس آفس سکھر میں اسی عہدے کا چارج سنبھال لیا۔