• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ایس پی آپریشنز اسد زبیر شہید ڈی ایس پی کے بیٹے تھے

کوہاٹ (نمائندہ جنگ ) ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی آپریشنز اسد زبیر آفریدی کی نماز جنازہ سرکاری سطح پر جمعہ کی رات نیو پولیس لائن کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔ اسد زبیر کے چچا زاد بھائی نعمان آفریدی نے بتایا کہ شہید اسد زبیر آفریدی کی تدفین اور نماز جنازہ کل آبائی علاقے نوے کلے کوہاٹ میں ہو گی۔ شہید اسد زبیر پی ٹی آئی کے ایم این اے اور سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے چچا زاد بھائی تھے۔ اسد زبیر کے والد اورنگزیب آفریدی پولیس میں ڈی ایس پی تھےاور بنوں میں 1981 میں شہید ہوئے تھے۔اسد زبیر نے ابتدائی تعلیم سینٹ جوزف اسکول کوہاٹ سے حاصل کی تھی اور شہید والد کی سیٹ پربطور اے ایس آئی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید