• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحد ہو کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو کے عالمی دن پر پولیو کے خاتمے اور ہر بچے کو قابل علاج بیماریوں سے بچانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف مسلسل پیشرفت کی ہے لیکن یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے مطابق ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن آج بھی قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کررہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید