• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا صنعتی شعبے میں ویڈیو کیمروں کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے متبادل کے طور پر لانے پر غور

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر صنعتی شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بجائے ویڈیو کیمروں کےذریعے مانیٹرنگ کو زیادہ استعمال میں لانے پر غور کر رہا ہے تاہم ماہرین کےمطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ٹیکس چوری کے خلاف زیادہ موثر اور شفافیت کو یقینی بناتا ہےاور ٹیکس چوری روکنے میں زیادہ کامیاب رہا ہےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی نگرانی کے نظام کی افادیت ویڈیو کیمروں سے بہت زیادہ ہے، اس سے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، جو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی اور پیداوار کی نمائش کو بڑھانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، ہر پروڈکٹ پر محفوظ، مشین کے ذریعے پڑھنے کے قابل نشانات کے ساتھ اشیاء کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرتا ہے۔ ان ٹیکس مہروں میں خفیہ حفاظتی خصوصیات موجود ہیں جو مصنوعات کی پیداوار کے نقطہ سے لے کر خوردہ تقسیم تک تصدیق اور سراغ لگانے کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ نظام جعل سازی روکنے اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کاگر ثابت ہو ا ہے،اس کے برعکس، مجوزہ ویڈیو تجزیاتی نقطہ نظر کیمروں اور مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتا ہے تاکہ پیداوار کو شمار کیا جا سکے ۔
اہم خبریں سے مزید