کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کے 4فلمی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے ،یہ بات محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کےاجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی جوکہ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں ہوا۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ثقافت، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے جدید میڈیا اور فلم سازی کو موثر ذریعہ سمجھتی ہے، محکمہ اطلاعات کے یہ منصوبے نا صرف صوبے کے مثبت تشخص کو نمایاں کریں گے ۔