کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کوساؤتھ سٹی اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آفتاب شعبان میرانی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔