کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی کالونی مکرانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25سالہ یاسر بخش ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر خود کشی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کو سینے میں گولی لگی ہے اور گولی کا نشان دیکھ کر واقعہ خودکشی کا معلوم نہیں ہوتا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔