• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال میں 27 ہزار 974 ملین ڈالر کے 45 نئے غیر ملکی فنانسنگ معاہدے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان نے گزشتہ تین برسوں کے دوران 27ہزار 974ملین امریکی ڈالر سے زائدکے 45نئے غیر ملکی فنانسنگ معاہدے کئے گئے، ان میں سے 19ہزار 535 ملین ڈالر جاری ہو چکے ہیں ، وزارت اقتصادی امور کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ حالیہ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2022سے 30جون 2025 تک غیرملکی قرضوں ، گرانٹس اور امداد کے 45 نئے غیر ملکی فنانسنگ معاہدے کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 27974اعشاریہ 81 ملین امریکی ڈالر تھی، اس میں سے تقریباً 19535اعشاریہ 32 ملین امریکی ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں ، پارلیمنٹ کو ان قرضوں کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مروجہ مانیٹرنگ کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید