• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس، سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب کورٹ کراچی نےساڑھے17ہزارایکڑزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کےریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اورمنظورقادرکاکاپیش نہیں ہوئے۔ جاویدحنیف ،آغامقصود عباس، سہیل میمن سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔عدالت نےسابق وزیراعلی سمیت دیگرملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔نیب کورٹ نےملزموں کی پانچ لاکھ فی کس عبوری ضمانت منظورکی۔عدالت نے دیگر 9 ملزموں کےوارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ملزموں کواشتہاری قراردینےکابھی حکم جاری ہوچکاہے۔

ملک بھر سے سے مزید