اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک 10 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ، راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قریب آئی جے پی روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس ویگن اور مزدا ٹرک کے حادثے میں ایک شخص کسی بحق اور 14 زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی چار گاڑیوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق شخص کا نام زبیر جبکہ زخمیوں میں ایاز ،عمران اور عتیق شامل ہیں شمس کالونی پولیس مصروف تفتیش ہے، ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے موہڑہ چوک پر اتنان آباد اٹک کے رہائشی محمد اسلم کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں باپ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار 10 سالہ ارواح اسلم جاں بحق ہو گیا۔