• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مبینہ کرپشن کیس، چوہدری محمد یٰسین بری

اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین کو بری کر دیا۔ چوہدری محمد یٰسین پر الزام تھا کہ انہوں نے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی تقریباً 70 کنال اراضی کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کیا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔
اسلام آباد سے مزید