راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی نے دوبیرن کلاں میں تالاب اراضی کی ہئیت تبدیل کرنے کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ دوبیرن کلاں کے رہائشی محمد شبیر خان نے سردار یاسین خان ایڈووکیٹ کے زریعے ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی کمشنر آفس کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ مال کے حکام نے تالاب کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلانے کی بجائے مسجد میں نماز کے وقت زبانی رائے لے کر رپورٹ کی جس پر اے ڈی سی آر نے فیصلہ جاری کیا جس کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی 30 اکتوبر 2025 مقرر کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔